ایک اعلیٰ عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب جموں و کشمیر خطے کے ملازمین لداخ کو بہت کم ترجیح دیتے ہیں۔ اس لیے اندیشہ ہے کہ لداخ خطے کے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی سخت کمی ہوگی۔ ان کے مطابق حیران کن طور سے لداخ کے مقامی ملازمین جو کشمیر یا جموں میں کام کر رہے ہیں، وہ بھی واپس لداخ جانا نہیں چاہتے ہیں۔'
لداخ میں مقامی ملازمین کی تعداد بہت کم ہے۔ ان میں سے بیشتر ملازمین سرینگر میں رہائش پذیر ہیں اور یہاں انہوں نے زمین خریدی ہے۔ ساتھ ہی مکانات بھی تعمیر کیے ہیں جبکہ ان کے بچے بھی نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔
اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکار نے جموں و کشمیر اور لداخ کے ملازمین سے ملازمت کے لیے ان کے پسندیدہ علاقے میں کام کرنے کا سرکیولر جاری کیا ہے۔