ذرائع نے بتایا کہ ان رہنماؤں کو رہا کیے جانے کی تیاریاں چل رہی ہیں اور عبداللہ اور ان کے بیٹے کو جلد ہی رہا کیا جائے گا۔ شرائط کے تعلق سے ابھی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ کی رہائی کا امکان - سرگرم سیاستدانوں
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے چیئرمین فاروق عبد اللہ اور ان کے بیٹے و جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبد اللہ کو رہا کیا جائے گا لیکن یہ رہائی مشروط ہوگی۔ وہ کچھ دنوں کے لیے سرگرم سیاست سے دور رہیں گے۔
فاروق عبد اللہ اور عمر عبد اللہ کی رہائی کا امکان
واضح رہے کہ 5 اگست کے بعد جموں و کشمیر کے سرگرم سیاستدانوں کو مختلف جیلوں میں نظر بند کیا گیا تھا جن میں سےکئی رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کیا گیا تھا۔
بتادیں کچھ دنوں قبل متعدد نظر بند رہنماؤں کو رہا گیا تھا تاہم ابھی بھی کئی رہنما نظر بند ہیں۔