جموں و کشمیر انتظامیہ نے منگل کے روز مرکزی علاقے میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ 2006 کے نفاذ کے لیے کمیٹیز تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق انتظامیہ نے یونین ٹیرٹری کی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی، ضلعی سطح کی کمیٹی اور سب ڈویژنل سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو یوٹی میں قانون کے نفاذ کے لیے ہے۔
حکمنامے کے مطابق یوٹی سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی کی سربراہی چیف سکریٹری کریں گے اور اس میں سینئر بیوروکریٹس اور جنگلات، ریونیو اور قبائلی امور کے محکموں کے عہدیدار شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی حقوقِ جنگلات ایکٹ کو تسلیم کرنے اور جانچنے کے عمل کی نگرانی کے لئے معیار اور اشارے وضع کرنے کی پابند ہے۔
سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ پینل کو بھی اختیارات حاصل کیے گئے ہیں کہ وہ مرکزی علاقے میں جنگل کے حقوق کی منظوری، توثیق اور چھان بین کے عمل کی نگرانی کرے۔