اردو

urdu

ETV Bharat / state

ستیہ پال ملک کا امدادی قدم - گوا میں مقیم ایک کشمیری تاجر کی جانب سے ٹویٹر پر مدد کی درخواست وائرل

گوا میں مقیم ایک کشمیری تاجر کی جانب سے ٹویٹر پر مدد کی درخواست کے بعد گوا کے گورنر ستیہ پال ملک نے وہاں پھنسے کشمیریوں کی مدد کی۔

ستہ پال ملک نے پھنسے کشمیریوں کی مدد کی
ستہ پال ملک نے پھنسے کشمیریوں کی مدد کی

By

Published : Mar 31, 2020, 11:25 PM IST

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسم کرنے سے پہلے ستہ پال ملک جموں و کشمیر کے گورنر تھے۔

کشمیر کے ایک صحافی نے 30 مارچ کو گوا میں مقیم کشمیری تاجر مبشر کا ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیر کیا تھا۔ و تاجر بھی اس وقت گوا میں پھنسے 800 کشمیریوں میں شامل تھا۔ ستہ پال ملک نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوا حکومت ان افراد کی مدد ضروری کرے گی۔

ستپ پال ملک نے اس کے بعد ٹویٹ کیا کہ " گوا کا چیف سکریٹری کو اس کام کے لیے تعینات کر دیا گیا ہے اور متعلقہ عہدیدار آپ کے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔'

کشمیری صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ: ' گوا میں لاک ڈاؤن اور کوئی کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کئی کشمیری پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں گھر منتقل کرے یا انتظامات ہونے تک ان کی مدد کی جائے۔ کچھ اہل خانہ کی بچت ختم ہوگئی ہے اوران کے پاس غذائی اجناس کی بھی کمی ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details