اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر کی پھر عوام سے پر امن رہنے کی اپیل

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز کے پاس امر ناتھ یاترا پر حملہ ہونے کی مصدقہ اطلاع تھی، جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے۔

By

Published : Aug 3, 2019, 2:59 PM IST

گورنر کی پھر عوام سے پر امن رہنے کی اپیل

اس سے قبل ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کے وفد کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوام کے اندر پیدا ہوئی تشویش سے آ گاہ کیا۔

گورنر ملک نے کہا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو اسی لیے تیاری کی حالت میں رکھا گیا تاکہ یاتریوں اور سیاحوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

گورنر نے وفد کو کہا کہ چند گروپ تشدد آمیز صورتحال چاہتے ہیں لہٰذا یہ ریاست اور سکیورٹی ایجنسیز کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز گورنر انتطامیہ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں سبھی امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جلد از جلد وادی سے نکلنے کی صلاح دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details