کاروباری شعبے کی بحالی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے انتظامی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کاروبار کے قیام کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے۔
اس اجلاس میں منوج سنہا نے بزنس یونٹ کے قیام کے لیے این او سی میں نرمی لائی ہے اور کہا کہ اب جموں و کشمیر میں بزنس یونٹ کے قیام کے لیے کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ کاروباری یونٹ کے قیام کے لیے حکومت ہند کی شرط کے مطابق آدھار میمورنڈم واحد ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل مرکزی علاقے میں بزنس یونٹ کے قیام کے لیے کم از کم 15 این او سی/ کلیئرنس کی ضرورت پڑتی تھی جن کو اب کم کر دیا گیا ہے۔ یہ این او سی/ منظوری لازمی طور پر درکار ہوگی جس کے لئے سنگل ونڈو کمیٹیز کے دو سیٹ قائم کر دئے گئے ہیں - ایک صنعتی اسٹیٹ کے اندر آنے والی کاروباری اکائیوں کے لئے اور دوسری صنعتی اسٹیٹس سے باہر یونٹس کی اکائیوں کے لئے ہوگا۔
یہ کمیٹیز مخصوص ٹائم لائنز کے مطابق پاور کنکشن، واٹر کنکشن، بلڈنگ پلان، وغیرہ سے متعلق این او سی کے اجراء کو یقینی بنائے گی۔
وہیں اس سے مزید ایک ڈویژنل سطح کی کمیٹی کو منظوری دے دی گئی ہے جو وقتاً فوقتاً مذکورہ کمیٹیوں کے کام کی نگرانی کرے گی۔