اردو

urdu

ETV Bharat / state

سری نگر: حملے میں صرافہ کاروباری ہلاک - ؎زخمی حالت

وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے علاقے سرائبل میں نامعلوم مسلح افراد نے نشچل جیولرز کے مالک ستپال نشچل پر جو کہ ایک صرافہ کاروباری ہیں، پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی حالت میں انہیں فوراً ایس ایم ایچ ایس لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

حملے کے دوران سنار ہلاک
حملے کے دوران سنار ہلاک

By

Published : Dec 31, 2020, 7:05 PM IST

Updated : Dec 31, 2020, 7:44 PM IST

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے سرائبل میں واقع نشچل جیولرز کے مالک ستپال نشچل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ آناً فاناً میں انہیں ایس ایم ایس ایچ لایا گیا تاہم وہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

حملے کے دوران سنار ہلاک

زخمی حالت میں انہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر انہوں نے دم توڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق ستپال نشچل سرینگر کے اندرانگر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پزیر تھے۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق ریاست پنجاب کے گرداس پور سے تھا لیکن وہ سنہ 1956 سے ہی سرینگر میں اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2020, 7:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details