اردو

urdu

ETV Bharat / state

جی این ایتو نے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر کا عہدہ سنبھالا - محکمہ سیاحت کے ملازمین

محکمہ کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے کہا کہ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت کے ایک اہم شعبے میں سے ایک ہے جس میں روزگار کی ایک بڑی تعداد پیدا ہوتی ہے اور اسے بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

جی این ایتو نے ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر کا عہدہ سنبھالا
جی این ایتو نے ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر کا عہدہ سنبھالا

By

Published : Jan 25, 2021, 5:43 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 5:49 PM IST

محکمہ سیاحت کے ملازمین نے آج ڈاکٹر جی این ایتو کا خیر مقدم کیا جنہوں نے آج ڈائریکٹر سیاحت کشمیر کی ذمہ داری سنبھالی۔

اس سے قبل ڈاکٹر جی این ایتو ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے عہدے پر تعینات تھے۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے افسران اور دیگر ملازمین کے ساتھ ایک مختصر تعارفی اجلاس بھی طلب کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لئے جوش سے کام کریں۔

محکمہ کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر نے کہا کہ سیاحت جموں و کشمیر کی معیشت کے ایک اہم شعبے میں سے ایک ہے جس میں روزگار کی ایک بڑی تعداد پیدا ہوتی ہے اور اسے بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں افسروں اور ملازمین کی ٹیم کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ انتھک محنت کریں اور کشمیر آنے والے سیاحوں کو یادوں کے ساتھ روانہ کریں تاکہ سیاح جموں و کشمیر کے سفیر بنیں۔

اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سیاحت نثار احمد وانی کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز کے علاوہ دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details