اردو

urdu

ETV Bharat / state

International Nursing Day celebrated in GMC Rajouri: جی ایم سی راجوری نے نرسوں کا عالمی دن منایا

راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج جی ایم سی میں نرسوں کا عالمی دن منایا گیا جس میں انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ GMC Rajouri celebrate international nurses day

جی ایم سی راجوری نے نرسوں کا عالمی دن منایا گیا
جی ایم سی راجوری نے نرسوں کا عالمی دن منایا گیا

By

Published : May 20, 2022, 4:38 PM IST

راجوری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے گورنمنٹ میڈیکل کالج جی ایم سی میں نرسوں کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کی اہمیت کے تعلق سے بولتے ہوئے ڈاکٹر وجے گپتا نے کہا کہ نرسوں کے عالمی دن کو آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے تاکہ انسانیت کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ GMC Rajouri Celebrate International Nurses Day

انہوں نے بتایا کہ یہ دن ماڈرن نرسنگ کے بانی فلورنس نائٹنگیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ فلورنس نائٹنگیل کو ماڈرن نرسنگ کا بانی کہا جاتا ہے اور ان ہی کے سالگرہ پر نرسوں کے عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 1974 میں نرسوں کی عالمی کونسل نے ہر سال 12 مئی کو نرسوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو

اس دن نرسوں کی بین الاقوامی کونسل نرسوں کے درمیان کٹس تقسیم کرتی ہے جس میں ان کے کام سے متعلق بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ یہ دن نرسوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے کیونکہ صحت کی دیکھ بھال کا نظام ان کے تعاون اور خدمات کے بغیر نامکمل ہے۔ GMC Rajouri Celebrate International Nurses Day

مزید پڑھیں:

دو سال سے زائد عرصے سے پوری دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور اس میں سب سے زیادہ کسی نے اہم کردار ادا کیا تو وہ نرسیز ہیں جنہوں نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر دن رات مریضوں کی خدمت کی اور لاکھوں مریضوں کو بچایا، جب گھر والوں کو اپنے مریضوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جارہا تھا تب نرسیں بغیر کسی فاصلے کے مریضوں کی خدمت کررہی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details