اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: غلام نبی آزاد - چین بھارت کے درمیان تنازع

کانگریس کے سینیئر رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد نے آج راجیہ سبھا میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے خطاب کے بعد ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے جوانوں کے ساتھ ہیں اور بھارتی حکومت کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں کہ 'چین کو اسی جگہ واپس جانا ہوگا جہاں وہ پہلے تھا'۔

حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ: غلام نبی آزاد
حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ: غلام نبی آزاد

By

Published : Sep 17, 2020, 1:37 PM IST

Updated : Sep 17, 2020, 2:34 PM IST

سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری پارٹی چین کے معاملے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ چین کی مذموم حرکت کی وہ پرزور انداز میں مخالفت کرتے ہیں اور بھارت کے موقف کے ساتھ ہیں۔ چین نے جس طرح بھارت کے حدود کو پامال کیا ہے اسے قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ چینی افواج کو اسی جگہ واپس جانا ہوگا جہاں وہ پہلے تھے۔

حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ: غلام نبی آزاد

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سالمیت اور یکجہتی کو لیکر تمام جماعتوں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے سیاچن جانے کا دو بار موقع ملا اور فوجیوں کے ساتھ فٹبال اور کھانے کھانے کا موقع ملا۔ ہمارا سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ قریبی تعلقات ہے اور اس لیے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

Last Updated : Sep 17, 2020, 2:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details