انہوں نے تحصیل آفس میں تعینات ایک ملازم کی غیر قانونی تعیناتی کا بھی الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل آفس کے احاطے کے اندر تحصیل دار گاندربل اور عوامی انصاف پارٹی کے سرپرست شیخ سالاری کے درمیان تنازع نے اس وقت ایک نیا موڑ لیا جب سیاسی لیڈر نے تقریباً چار منٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے تحصیلدار پر کرپشن کے الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گاندربل تحصیل کے حدود میں زرعی اراضی پر تعمیرات کیے جارہے ہیں اور کہیں مقامات پر ذریعہ اراضی پر برای طرح سے کنکریٹ جنگلوں میں تبدیل کی جا رہی ہے اور وہ اسی سلسلے میں تحصیلدار سے ملنے گئے تھے۔
انکے مطابق انہوں نے تحصیلدار سے گزارش کی کہ وہ کچھ مسئلہ تحصیل آفس میں رشوت خوری اور دیگر معاملات ان کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں جو کہ وہ تحصیل کے احاطے میں تھے اس لیے میں نے گزارش کی کہ وہ آفس میں بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔