جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں مختلف باغوں میں کام کر رہے باغبانوں نے نوکری سے برطرف کیے جانے کے خلاف احتجاج کرکے نوکری بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
نوکری سے برطرف کیے جانے پر باغبانوں کا احتجاج
مختلف باغوں میں بطور کام کر رہے باغبانوں کو دھوکے سے نوکری سے برطرف کیے جانے کے خلاف ملازمین نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔
نوکری سے برطرف کیے جانے پر باغبانوں کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق ایک نجی پریگین نامی کمپنی کے تحت کئی سالوں سے باغبان مختلف باغات میں کام کرتے تھے لیکن ان ملازمین کو بغیر کسی وجہ بتاو نوٹس کے ہی نوکری سے نکال دیا گیا، جس کے خلاف ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔
اس دوران باغبانوں نے مذکورہ کمپنی پہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے آرڈر پر ہم سے دستخط کرائے گئے جبکہ وہ ہمیں نوکری سے نکالنے والا آرڈر تھا۔ ملازمین نے مذکورہ کمپنی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوکری بحال کی جائے تاکہ ہم اپنی زندگی بسر کرسکیں۔