اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈمپنگ سائٹ سے سیاحتی مقام کا وجود خطرے میں - صاف ستھرے ملک کے ویژن کو حاصل کرنے کی غرض

صاف ستھرے ملک کے ویژن کو حاصل کرنے کی غرض سے مرکزی حکومت نے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا تھا۔ سرکاری محکموں خاص کر محکمہ میونسپلٹی کو اس مشن کے بارے میں متحرک کیا گیا۔

ڈمپنگ سائٹ سے سیاحتی مقام کا وجود خطرے میں
ڈمپنگ سائٹ سے سیاحتی مقام کا وجود خطرے میں

By

Published : Mar 12, 2020, 5:52 PM IST

تاہم سرکاری محکموں خاص کر میونسپلٹی حکام کی جانب سے منفرد و صحت افزا مقامات کے متصل ڈمپنگ سائیٹس بنائی گئی ہیں۔جس کی اور ایک تازہ مثال جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام اچھہ بل میں مل رہی ہے۔

ضلع اننت ناگ کا اچھہ بل علاقہ پرُکشش مغل باغات، سر سبز جنگلات اور صاف و شفاف چشموں جیسے نعمتوں سے لیس ہے۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے اس پُر فضا مقام کی جانب جانے والی واحد شاہراہ کے کنارے ایک ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہے۔

ڈمپنگ سائٹ سے سیاحتی مقام کا وجود خطرے میں

قصبہ اچھہ بل کا سارا کوڑا کرکٹ اس جگہ پر ڈالا جاتا ہے اور یہ عمل میونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی برسوں سے جاری ہے۔

اس ڈمپنگ سائٹ سے نہ صرف علاقہ کی خوبصورتی پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ اس سے نکلنے والی بدبو کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ شاہراہ کے کنارے پر موجود اس ڈمپنگ سائٹ پر آوارہ کتوں کی ہڑبونگ کے سبب راہگیر خاص کر اسکولی بچے اور بزرگ افراد چلنے پھرنے سے خوف محسوس کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام سے کئی بار اس ڈمپنگ سائٹ کو شہر سے دور کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست کی تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ میونسپل کمیٹی اچھہ بل کی نوٹس میں لایا تو متعلقہ محکمہ کے سکریٹری بشیر احمد نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ واقعی میں غلط جگہ پر ہے۔ اس لئے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ سائٹ کو شہر سے باہر دوسری جگہ منتقل کرنے کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے لئے اراضی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے آنے والے دو تین ماہ کے اندر ڈمپنگ سائٹ کا مسئلہ حل ہونے کی یقین دہانی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details