اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں کھیر بوانی میلہ کا اختتام

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے کھیر بوانی میلہ کی اختتامی تقریب میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

عقیدت مندوں نے کی شرکت
عقیدت مندوں نے کی شرکت

By

Published : Jun 19, 2021, 9:35 PM IST

اس موقع پر پُجاریوں نے جوش و خروش کے ساتھ پوجا پاٹ کر کے صحت، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی آرتی پوجا کا اہتمام کیا۔

کھیر بوانی میلہ کا اختتام


آرتی پوجا میں منسٹر آف اسٹیٹ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر عقیدت مند بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں :کلگام :میلہ کھیر بھوانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا


ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں نے اس سلسلے میں بہتر انتظامات کئے تھے۔ اس موقع پر مقامی مسلمانوں نے بھی میلہ کھیر بوانی میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کا خیر مقدم کیا۔

میلہ کھیر بوانی میں کشمیر کے ہر اضلاع کے ساتھ ساتھ جموں سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند مندر میں آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details