جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے بابا دریادین کے لوگ آج کے اس جدید دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
اطلاعات کے مطابق محکمہ جل شکتی کی جانب سے دس سال قبل بابا دریادین میں واٹر سپلائی کے لئے ایک پروجکٹ کا بنیاد رکھا گیا تھا۔ تاہم کافی عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی یہ پروجکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔ جس کی وجہ سے بابا دریادین، اور دیگر ملحقہ علاقے کے لوگوں کو پینے کیلئے گندہ پانی کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔
گاندربل: بابا دریا دین کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم - واٹر سپلائی کے لئے ایک پروجکٹ کا بنیاد
گاندربل کے بابا دریادین کے لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ انہیں آج بھی پینے کے لیے گندہ پانی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
گاندربل: بابا دریا دین کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم
اس پروجکٹ کے تعلق سے مقامی لوگوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی پروجکٹ کو فوری طور پر مکمل کئے جانے کو لے علاقے کے لوگوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی میں عرضی داخل کی، لیکن محکمہ کی جانب سے اس پروجکٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے اس علاقے لوگ آج پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
Last Updated : Oct 5, 2021, 11:38 AM IST