جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں وُلر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہرہ آفاق جھیل مانسبل کی صفائی مہم شروع کی گئی۔
تاریخی مانسبل جھیل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے، جھیل میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر، پلاسٹک کی بوتلیں، زہریلی گھاس دِکھائی دیتی ہے، جس کے باعث یہ جھیل رفتہ رفتہ اپنی خوبصورتی اور اہمیت دونوں کھوتی جارہی ہے۔
اس تعلق سے گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت نے جھیل کی خستہ حالی پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کے بعد ولر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی حرکت میں آئی اور اپنے عملہ اور عارضی ملازمین کے توسط سے جھیل میں اور جھیل کے ارد گرد صفائی مہم شروع کی۔