جموں کشمیر کے ضلع گاندربل کے ہیڈ کوارٹرز سے تقریبا دس کلو میٹر کی دوری پر لنک روڈ جو گٹلی باغ کے گاؤں کی طرف جانے والی سڑک کی حالت گذشتہ چند سالوں سے انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خستہ حال ہے ۔ جس کے سبب مقامی افراد کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
واضح رہے چار یا پانچ گاوں پر مشتمل یہ علاقہ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے کافی بڑا مانا جاتا ہے ۔ اس علاقہ میں ایک سب سنٹر اور ہائی سکول بھی قائم ہے۔ اس علاقہ میں سہہ پورہ، ورپش، ژپر گنڈ، مومن آباد، بابا ویئل اور گٹلی باغ جسیے گاوں شامل ہیں۔ تاہم سڑک کی حا لت بہتر نہ ہونے سے نہ صرف مزدوروں کو آنے جانے بلکہ دفاتر کا رخ کرنے الے ملازمین اور اسکولی طلبا کو بھی آمدو رفت میں پریشانی ہوتی ہے ۔