اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Day Professional Training Course In Ganderbalگاندربل میں سہ روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کا اہتمام

گاندربل ضلع میں محکمہ جنگلات اور جموں و کشمیر کوہ پیمائی اور ایڈوینچرکلب کے اشتراک سے منی گام میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول میں سہ روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔Three Day Professional Training Course In Ganderbal

By

Published : Jan 20, 2023, 7:17 PM IST

گاندربل میں سہ روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کا اہتمام
گاندربل میں سہ روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کا اہتمام

گاندربل میں سہ روزہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کا اہتمام

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمہ جنگلات اور جموں و کشمیر کوہ پیمائی اور ایڈوینچرکلب کے اشتراک سے منی گام میں واقع پولیس ٹریننگ اسکول میں سہ روزہ پیشہ ورامہ تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر محمود شاہ مہمان خصوصی تھے۔اس کے علاوہ دیگر اہم ذمہ ادارن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس کورس کے دوران تقریباً 26 شرکاء کو ٹریکنگ اور طبی امداد سے آگاہ کیا گیا۔

محمود شاہ نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس کی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر محمود شاہ کے علاوہ ڈی ایف او گاندربل اویس میر، رینجر منیر احمد، انسپکٹر مدثر احمد اور دیگر افسران موجود تھے۔

محکمہ جنگلات کے کئی افسران اور ملازمین نے شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔اس موقع پر کئی ٹریکرس نے دوران ٹریننگ حاصل کی گئی۔ٹریننگ حاصل کرنے والوں نے محکمہ جنگلات خاص کر سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے افسران کا اس ٹریننگ سیشن کےلئے شکریہ ادا کیا۔ جبکہ سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر میر اویس نے بتایا کہ دراصل ہمیں گورنمنٹ آف انڈیا سے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ محکمہ جنگلات کے زیر کنٹرول پہاڑوں سے گزرنے والے ان ٹریکرس کےلئے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:PG Courses in Govt Dental College Srinagar: ڈینٹل کالج سرینگر میں چھ شعبہ جات میں پوسٹ گریجویشن کو منظوری

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹریکرس کو مزید معلومات فراہم کی جائیں تاکہ آنے والے کسی بھی آفت یا برفانی طوفان سے وہ بغیر کسی پریشانی سے نمٹ سکیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details