گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز امتحانات میں ناکام امیدواروں نے بھرتی میں ہوئی بدعنوانی کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور بھرتی کے تمام پہلوؤں کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ emergency services examination corruption case
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے امتحانات میں ناکام امیدواروں نے کہا کہ ہم ان بدعنوانیوں کی سی بی آئی جانچ چاہتے ہیں جو اس بھرتی میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا امتحان تین بار منعقد ہوا لیکن کامیاب امیدواروں کے بجائے اقربا پروری کی بنیاد پر ملازمت دی گئی ہے۔