وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں انتظامیہ نے نالہ سندھ میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ حال ہی میں نالہ سندھ میں دو نوجوانوں کے ڈوبنے کے بعد کیا گیا۔
چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گاندربل کے ذریعہ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق' نالہ سندھ میں نہاتے / تیراکی کرتے ہوئے ڈوبنے کے واقعات کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر نالہ سندھ میں تیراکی / نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔