سرینگر (جموں کشمیر) :’’جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ حکومت 75 نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار محکمہ سیاحت کے سیکریٹری، ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، ہفتہ کو سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
سیکریٹری ٹورزم عابد رشید شاہ کا کہنا ہے کہ ’’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اب لوگ قومی سطح اور بین الاقوامی سطح کے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ایونٹس جموں و کشمیر میں ہی منعقد ہونے چاہئے۔‘‘ عابد رشید کا کہنا ہے کہ حکومت 75 سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے اور ان مقامات پر بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے حوالہ سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔