اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبزیوں کی قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ، لوگ پریشان - etv jammu

وادی میں موسم سرما کے ساتھ ساتھ برفباری بھی شروع ہوجاتی ہے۔ جس کے سبب آمد و رفت کے ساتھ ساتھ اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

اوڑی: سبزیوں کی قیمتیوں میں مزید اضافہ

By

Published : Dec 11, 2020, 8:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں سبزیوں کی قیمت آسمان چھو رہی ہے جس سے عوام میں کافی اضطراب پایا جا رہا ہے۔

موسم سرما کے آتے ہی وادی میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو جا تا ہے جس کے سبب وادی کا بیرونی علاقوں سے رابطہ ٹوٹ جاتا ہے اور وادی میں سبزیوں کی شدید قلت ہوجاتی ہے، وہیں سبزیوں میں کمی کی باعث ان کی قیمتیں آسمان چھونے لگتی ہیں۔

مہنگائی کے تعلق سے ایک مقامی شخص نے بتایا کہ موسم سرما کے پیش نظر جموں قومی شاہراہ بند ہوجانے سے اشیائے خورد و نوش میں یکایک کمی ہونے لگتی ہے۔ اور سبزیوں کی قیمیتوں میں خاص طور سے آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ویڈیو

سبزی فروش اویس احمد نے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جموں قومی شاہراہ بارش کی وجہ سے اکثرو بیشتر بند ہوجاتا ہے جس سے اوڑی میں سبزیاں کافی تاخیر سے پہنچتی ہیں اور سبزیوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات

وہیں سبزی فروش اسرار احمد نے بتایا کہ دسمبر سے جنوری تک برفباری کے سبب اوڑی علاقے میں سبزیوں کو لانا کافی دشوار ہوجا تا ہے جس کے سبب یہاں کی کم قیمت والی اشیا بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت کرنے لگتے ہیں، جس کے سبب یہاں کی غریب عوام کافی مشکلات کا سامنا کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details