جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں قائم اگلر فروٹ منڈی کو آج ڈپٹی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین نے کسانوں کے لیے کھول دیا۔
وادی کشمیر میں چیری میوہ جو آج بالکل تیار ہے کو، ملک کی باقی ریاستوں میں بھجنے کے لیے اس فروٹ منڈی کو کھول دیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر میں پانچ اگست کو خصوصی اختیارات حاصل ہونے والی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو ہٹانے کے بعد جہاں دونوں خطوں میں کرفیو نافذ کر کے لوگوں نے خصوصی اختیارات واپس دینے کی مانگ کر کے احتجاجوں کا سلسلہ شروع کر کے ہڑتال کی اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی اس فروٹ منڈی کو بند رکھا گیا تھا۔ تاہم آج ڈپٹی کمشنر شوپیان نے اس منڈی پر سے لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود پابندی ختم کرکے اسے کھول دیا ہے۔