جموں و کشمیر حکومت کو پھل کاشت کاروں کی مدد کرنا چاہیے
جموں و کشمیر سوپور کے پھل منڈی کے صرر فیاض احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کاشت کاروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا تخمینہ نکال کر معاضہ دے جس سے کہ کاشت کاروں کو راحت ہو۔
جموں و کشمیر حکومت کو پھل کاشت کاروں کی مدد کرنا چاہیے
کورونا وائرس کے سبب پھل تاجر پہلے سے ہی کافی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ گزشتہ دو سال سے ان کو کافی نقصان ہو رہا ہے اور اب پچھلے سال کافی برف باری کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ دو ہزار روپیے سے کیا ہوگا۔ اس ضمن میں ایشیا۶ کی دوسری بڑی پھل منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گذشتہ روز ژالہ باری سے رفیع آباد اور سنگرامہ حلقہ انتخاب میں جو پھلوں کو کافی نقصان ہوا ہے اس کے لئے حکومت معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے کاشت کاروں کو راحت دے۔