اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Jams in Pulwama پلوامہ میں غیرقانونی پارکنگ کے سبب ٹریفک نظام درہم برہم

پلوامہ ضلع کے بیشترعلاقوں کی سٹرکوں کے کنارے غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک نظام پربرا اثرپڑنے لگا ہے۔ ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Traffic Jams in Pulwama

پلوامہ میں غیرقانونی پارکنگ کے سبب ٹرافک نظام درہم برہم
پلوامہ میں غیرقانونی پارکنگ کے سبب ٹرافک نظام درہم برہم

By

Published : Sep 7, 2022, 4:50 PM IST

پلوامہ:وادی کشمیر کے پلوامہ میں ٹریفک مسائل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ضلع انتظامیہ نے سرکلر روڈ پردو سومو اسٹیند قائم کئے تاکہ ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ Due to Illegal Parking at Various Places in Pulwama Town

پلوامہ میں غیرقانونی پارکنگ کے سبب ٹرافک نظام درہم برہم


قصبہ کے ٹہاب چوک کے قریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری کے سامنے بھی ایک عارضی سومو اسٹینڈ قائم کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سرکلر روڈ پر سومو اسٹینڈ کے لیے دو مختلف مقامات پر سومو اسٹینڈ قائم کئے تھے۔ اس کے لیے بڑی رقم بھی خرچ بھی کی گئی، لیکن اس کا کچھ خاص فائدہ نہیں ہوسکا ہے۔

پلوامہ میں چیری فروشوں کی جانب سے سڑک کے دونوں کناروں پر ناجائز قبضہ کئے جانے کے سبب ٹرافک کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔راہگیروں کوبڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs of Syed Qamaruddin Bukhari تین دہائی بعد سید قمرالدین بخاریؒ کا عُرس جوش و خروش سے منایا جائے گا


اس ضمن میں یونس خالق بٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں سومو اسٹینڈ قائم تو کئےگئے ہیں لیکن ابھی تک ان کو عوام کو وقف نہیں کیا گیاہے۔ اس کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔عام لوگوں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details