ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے خانہ بدوش افراد کو مال مویشی کشمیر کے مختلف علاقوں تک پہنچانے کے لیے آج ترال میں محکمہ شیپ نے تین گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انتظامیہ کے اس قدم سے مقامی باشندوں کی پریشانیوں کچھ حد تک کم ہوسکتی ہے۔اس موقع پر محکمہ کے آفیسران نے بتایا کہ گزشتہ برس سے اس اسکیم۔کے تحت کشمیر کی بہکوں میں مال مویشی چرانے والے خانہ بدوش افراد کو گاڑیوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔
خانہ بدوش افراد نے محکمہ شیپ کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ پلوامہ کا اس اقدام کے لیے شکریہ ادا کیا۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئ خانہ بدوش افراد نے بتایا کہ کشمیر سے چل کر جموں خطے میں پہنچنے تک ان کو وقت بھی لگتا تھا اور بعض اوقات ان کے مال۔مویشی کو نقصان بھی پہنچتا تھا تاہم۔سرکار نے مفت ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرکے ہم غریبوں کے لیے بہت ہی اچھا قدم اٹھایا ہے جسکے لیے ہم۔متعلقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں