اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم - ضرورت مند افراد میں راشن اور ضروری اشیاء کی تقسیم کاری

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں ضرورت مند افراد میں راشن اور ضروری اشیاء کی تقسیم کاری کا سلسلہ جاری ہیں۔

غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم
غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم

By

Published : May 29, 2020, 10:18 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیر ریاستی مزدور افراد میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا گیا۔

غیر مقامی مزدوروں میں راشن تقسیم

کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کے دوران پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مزدور پیشہ افراد میں آج محکمہ مال کولگام کی جانب سے مفت راشن و دیگر اشیائے خردنی تقسیم کیا گیا۔

تحصیلدار کولگام کی سربراہی میں ٹیم نے ان افراد میں مُفت راشن تقسیم کیا جو ضلع انتظامیہ کے قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے ہیں۔ تحصیلدار کولگام کے مطابق 100 غیر مقامی مزدوروں میں تقریبا 100 سو راشن پیکٹ فراہم کردیے گئے ہیں تاکہ ان افراد کو کوئی مشکل نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تمام غیر ریاستی مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو رکھا گیا ہے اور انہیں بہتر نگہداشت کے علاوہ کھانے پینے کے حوالے سے بھی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details