اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد - camp held in PULWAMA

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کریم آباد اور چوہکلآن گاؤں میں فوج نے عوام کے لیے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا تاکہ لوگ مہلک وبا کورونا سے بچنے کے لیے علاج کی غرض سے بھی دور دراز کا سفر نہ کریں۔

پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Apr 8, 2020, 9:01 PM IST

ان کیمپوں میں ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی طبی جانچ کی اور مفت ادویات بھی تقسیم کۓ۔

دریں اثنا اس موقع پر فوج نے مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا تاکہ اس مشکل دور میں انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پلوامہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

فوج کے ایک افسر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے مد نظر یہ قدم اٹھایا گیا تاکہ لوگوں کا طبی معائنہ کیا جا سکے اور ان کی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے۔

اس حوالے سے بشیراحمد نے کہا کہ ان کی ماں اور بہن بیمار ہیں جن کے لئے انہیں ادویات لانے کے لئے بازار جانا تھا تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا بازار جانا ممکن نہیں تھا تاہم فوج نے یہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے ان کی پریشانی کو حل کر دیا۔

اس حوالے سے اور ایک شحص نے کہا کہ وہ مختلف بیماریوں میں مببتلا ہیں تاہم انہیں فوری طور پر طبی معائنے کی ضرورت تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا جانا ممکن نہیں تھا تاہم اج فوج نے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے انہیں آسانی پہنچائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details