ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پردھان منتری اجالا اسکیم کے تحت چالیس سے غریب ضرورتمندوں کے درمیان مفت گیس کنکشن تقسیم کئے گئے۔ مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے اس پروگرام کو لے کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر محکمہ امور صارفین کے عہدیداروں کے علاوہ بی جے پی کی مقامی خاتون رہنما دویندر کور بھی موجود تھی۔ مقامی خواتین نے گیس کنکشن حاصل کرنے پر مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا تاکہ ان کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دیویندر کور نے میڈیا کو بتایا کہ مرکزی سرکار غریب اور مفلس لوگوں کی بہبودی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔اجالا اسکیم کے زریعے تو ملک بھر کی غریب خواتین کا خواب بھی پورا ہوا ہے۔اس سے خواتین کی پریشانیاں کم ہوجائیں گی۔