سرینگر انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کو کیمرے پر نہ آنے کی شرط پر بتایا کہ "ان چاروں رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ حال ہی میں انتظامیہ کی ایک ہائی لیول میٹنگ کے دوران لیا گیا تھا۔ اور کل شام سے اس فیصلہ کو عمل میں لایا گیا
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ان لیڈران کے گھروں سے حفاظتی عملے کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم لیڈران کو انتظامیہ کی جناب سے مہیا کی گئی حفاظتی عملے کی تعیناتی برقرار ہے۔"
جہاں ایک جانب رہا کیے گئے لیڈران نے میڈیا کے سامنے اپنا ردِعمل اور مستقبل کی پیشرفت کے سلسلے میں بات کرنے سے صاف انکار کیا ہے وہیں دوسری جانب باوثوق ذرائع کے مطابق انتظامیہ سیاسی لیڈران کو جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی یوم وفات کے موقع کے پیش نظر رہا کیا جا رہا ہے۔