ہسپتال کے بیان کے مطابق یہ چاروں افراد حال ہی میں تھائی لینڈ، چین اور ایران سے سفر کرکے لوٹے ہیں جس کی وجہ سے ان کو کورونا وائرس ہونے کا خدشہ تھا۔ انہیں یہاں بھرتی کر کے ان کی جانچ کی گئی۔
سکیمز صورہ میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی جانچ
سرینگر شہر کے شیر کشمیر انسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنز(سکیمز) کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت 4 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'ان چار مریضوں میں سے دو کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے یعنی کہ وہ کورونا وائرس کے شکار نہیں ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو کے خون کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹوٹ آف یورولوجی جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ چاروں مریضوں کی حالت ٹھیک ہے اور اس وقت ان کا مسلسل صحت کے تعلق سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت نے سرینگر کے صنعت نگر علاقے میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے علیحدہ اور خصوصی ہسپتال قائم کیا۔ اس ہسپتال میں سرینگر ایئرپورٹ سے آنے والے مسافروں کی جانچ کی جائے گی اور اگر کوئی کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پایا گیا تو اسے وہیں پر علیحدہ وارڈ میں رکھا جائے گا۔