اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار - چار معاون کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ

پولیس کے مطابق یہ چار معاون کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور یہ افراد علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کو پناہ اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار
عسکریت پسندوں کے چار معاون گرفتار

By

Published : Sep 2, 2020, 10:54 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے چار معاون کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ بڈگام پولیس اور فوج کے 53 آر آر نے بیروہ کے علاقے پیتھ کوٹ میں تلاشی مہم کے دوران عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرلیا۔یہ تینوں معاون لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ چار معاون کی شناخت پیتھ کوٹ علاقے تعلق رکھنے والے شکیل احمد وانی والد غلام احمد وانی، شوکت احمد والد عبد الرشید اور عاقب مقبول خان والد محمد مقبول خان اور اعجاز احمد ڈار والد اسداللہ ڈار ساکنہ چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ چار معاون کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور یہ افراد علاقے میں سرگرم عسکریت پسندوں کو پناہ اور لاجسٹک مدد فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا سرچ آپریشن کے دوران کچھ گولہ بارود جن میں اے سی 47 راؤنڈ (24)، 05 ڈیٹونیٹر اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تاہم اس سلسلے میں تھانہ بیروہ میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details