اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار منشیات فروش گرفتار - چار منشیات فروشوں

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں جموں کشمیر پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

چار منشیات فروش گرفتار
چار منشیات فروش گرفتار

By

Published : Jul 31, 2020, 7:47 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق سوپور کے پتخوہ گاؤں میں ایک ناکے کے دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 38 گرام براؤن شوگر برآمد کیا گیا۔ ان کی پہچان امتیاز احمد چوپان، امتیاز احمد ڈار، ارشد رشید وانی اور فیز فاروق جانواری کے طور پر ہوئی ہے اور یہ چاروں سوپور کے رہنے والے ہیں۔

اس سلسلے میں سوپور پولیس نے پولیس چوکی تارزو میں ان کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details