اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیرملکی سفیروں کے دورے کے خلاف احتجاج، چار نوجوان حراست میں

جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر میں ڈل جھیل کے کنارے غیر ملکی سفیروں کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے پر چار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

غیرملکی سفیروں کے دورے کے خلاف احتجاج
غیرملکی سفیروں کے دورے کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 13, 2020, 12:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 5:03 AM IST

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی سفیروں کی جانب سے شہرہ آفاق ڈل جھیل کی سیر کرتے وقت چار نواجوانوں ہاتھوں میں پلے کارڈز آٹھائے ہوئے تھے جن پر ' وی کشمیر یوتھ پاور ٹیم' لکھا ہوا تھا۔ بعد میں پولیس نے انہیں حراست میں لیے لیا۔

غیرملکی سفیروں کے دورے کے خلاف احتجاج

حراست میں لینے سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' غیر ملکی سفیروں کا دورہ بے معنی ہے اور کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرنی ہونگی۔'

واضح رہے کہ پچیس اراکین پر مشتمل غیر ملکی سفیروں کا وفد اس وقت جموں و کشمیر کے دورہ پر ہے۔ یہ وفد جموں پہنچ گیا ہے جہاں وہ جموں و کشمیر کے چیف جسٹس، لیفٹیننٹ گورنر، ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں اور جموں خطے کے سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات کرے گا۔

اس وفد میں فرانس، جرمنی، کینیڈا، افغانستان کے سفارتکاروں کے علاوہ یورپی یونین کے اراکین پارلیمان شامل ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 5:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details