اردو

urdu

ETV Bharat / state

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی - فوج کی دو گاڑیاں حادثے کا شکار

زخمی اہلکاروں کو فوری طور سرینگر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

اونتی پورہ: سڑک حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی
اونتی پورہ: سڑک حادثے میں چار فوجی اہلکار زخمی

By

Published : Jan 19, 2021, 9:03 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گوری پورہ اونتی پورہ کے نزدیک فوج کی دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہو ہوگئیں جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوج کے پچاس آر آر کی دو گاڑیاں پلٹ گئی جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور سرینگر کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکی حالات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

فوری طور پر زخمی اہلکاروں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کی ایک گاڑی اور تیل کے ایک ٹینکر کے درمیان ٹکر ہونے سے سی آر پی ایف کے تیناہلکار اور ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details