اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indore Stadium in Anantnag 'منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود نمایا کردار ادا کر سکتا ہے' - منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود

میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر ہلال احمد شاہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود اہم نمایا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جبکہ اننت ناگ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے ذریعے لوگوں کو سہولیات پہنچانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود  نمایا کردار ادا کر سکتا ہے
منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود نمایا کردار ادا کر سکتا ہے

By

Published : Aug 1, 2023, 6:07 PM IST

منشیات کے خلاف جنگ میں کھیل کود نمایا کردار ادا کر سکتا ہے

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے ارن بال بجبہاڑہ میں ذبح خانہ اور بنگ ڈار میں انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد ڈالا جو کہ اننت ناگ کے لوگوں اور کھیل شایقین کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔

میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے آج اننت ناگ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ضلع کے ارن ہال بٹنگو علاقے میں ایک زبح خانے کی سنگ بنیاد رکھی۔ زبح خانہ اننت ناگ کے عوام کی طویل عرصے سے زیر التواء مانگ تھی۔ پرانا زبح خانہ گزشتہ دو دہائیوں سے مکمل طور پر ناکارہ تھا۔

اس عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے منسپل کونسل کے صدر ہلال شاہ نے اننت ناگ کے ارن ہال علاقے میں زبح خانہ کی سنگ بنیاد رکھی ۔ جہاں پر قصبہ کے تمام قصائی سرکاری ملازمین اور صیح طریقے جانچ پڑتال کے بعد بھیڑ بکریوں کو ذبح کیا کریں گے۔لوگوں نے اپنے مطالبات کو پورا کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی بنیاد پر اننت ناگ شہر کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے ایم سی صدر کی کوششوں کی ستائش کی۔

یہ بھی پڑھیں:Multi Parking Project ٹوڈہ میں پارکنگ پروجکٹ کا افتتاح

انہوں نے کہاکہ یہ انڈور اسٹیڈیم 2 مہینوں کے اندر اندر مکمل ہو جائے گا۔ اس تقریب کے دوران سینکڑوں نوجوان بھی موجود تھے اور اننت ناگ میں کھیلوں کے ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے منسپل کونسل کے صدر کا شکریہ ادا کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details