اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق ایس پی او فائرنگ میں زخمی - حالت تشویشناک دیکھ کر سرینگر منتقل کیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں بدھ کے روز نامعلوم بندوق برداروں نے ایک سابق خصوصی پولیس افسر کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

سابق ایس پی او کو گولیاں چلا کر زخمی کر دیا
سابق ایس پی او کو گولیاں چلا کر زخمی کر دیا

By

Published : Apr 30, 2020, 12:32 AM IST

اطلاعات کے مطابق نامعلوم بندوق بردار 36 سالہ علی محمد بیگ ولد حبیب اللہ ساکنہ بیگ محلہ کرالہ کے گھر میں گھس گئے اور ان پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے دوران مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

زخمی شدہ بیگ کو علاج کے لئے مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک دیکھ کر سرینگر منتقل کیا۔

معاملے کے فورا بعد ہی پولیس اور فوج نے علاقے کی گھیرا بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی، تاہم پولیس نے اس معاملے پر مزید تصدیق نہیں کی۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details