کشتواڑ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی پیوپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیر لیڈر فردوس ٹاک کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی زمین جموں و کشمیر میں کھسک رہی ہے۔ جموں کشمیر کے اندر پی ڈی پی زمینی سطح پر مظبوط ہے۔ پی ڈی پی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو غریب عوام کے حق میں کام کرتی ہے اور جموں و کشمیر میں پی ڈی پی نے جتنا کام کیا ہوا ہے اس کے مقابلے میں کسی بھی سیاسی جماعت نے کام نہیں کیا۔
ٹاک نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں لیفٹینٹ گورنر تانا شاہی سرکار بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی عوام سے وعدہ کیا تھا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیاہے۔