کشتواڑ:مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا مثبت اشارہ ملنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم ابھی سے شروع کردی ہے۔ اسی ضمن میں جموں و کمشیر بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری وبودھ گپتا نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور مقامی رہنماوں اور کارکنان سے ملاقات کی۔انہوں نے کارکنان کو وادی میں اسمبلی انتخابات کے لئے زور شور سے تیاریوں میں تیزی لانےکی ہدایت دی۔
ریاستی جنرل سکریٹری نے میٹنگ میں پارٹی کے کارکنان زور دیتے ہوءے کہا کہ بی جے پی کو زمینی سطع پر مظبوط کریں اور مرکزی حکومت کی تمام سرکاری سکیموں کو غریب عوام تک پہنچانے کا کام کریں جس کے غریب عوام تک سکیم پہنچ سکیں اور غریب عوام مرکز کی سکیموں کا بھر پور فایدہ اٹھا سکے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمایندہ دیپک شرما کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی رہنما وبودھ گپتا نے کہا کہ مرکز حکومت نے میری مٹی میرا دیش ناک کی جو مہم شروع کی ہے اس سے عوام میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ہر گاوں سے مٹی لی جائے گی۔اس مہم کے تحت شہیدوں کو بھی یاد کیا جاتا ہے ۔