جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن ملہوترا کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا۔ 94 برس کے جگموہن اس وقت اپنے اہل و عیال کے ساتھ بھارت کے دار الحکومت دہلی میں قیام پزیر تھے۔ اگرچہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو پایا ہے کہ اُن کی وفات ہسپتال میں ہوئی یہ پھر گھر پر، تاہم اُن کے رشتےداروں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ جگموہن 1990 میں جموں و کشمیر کے گورنر تھے تاہم میرواعظ مولوی محمد فاروق کی ہلاکت کے بعد وی پی سنگھ کی حکومت نے ان کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جگموہن دہلی اور گوا کے لیفٹیننٹ گورنر بھی رہے۔۔