اردو

urdu

ETV Bharat / state

روشنی اراضی معاملے میں کانگریس کے سابق وزیر، رکن پارلیمان کا بیٹا شامل - ڈویژنل کمشنر جموں کی سرکاری ویب سائٹ

اس سے قبل محبوبہ مفتی کی زیرقیادت پی ڈی پی آفس، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبد اللہ اور ان کے بیٹے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا نام جموں میں تجاوزات والی ریاستی اراضی کی فہرست میں شامل تھا۔

روشنی اراضی معاملے میں کانگریس کے سابق وزیر، رکن پارلیمان کا بیٹا شامل
روشنی اراضی معاملے میں کانگریس کے سابق وزیر، رکن پارلیمان کا بیٹا شامل

By

Published : Nov 30, 2020, 10:12 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز جموں میں ریاستی اراضی کے مبینہ طور پر تجاوزات کرنے والوں کی ایک تازہ فہرست جاری کی جس میں کانگریس کے سابق وزیر اور سابق رکن پارلیمان کا بیٹا بھی شامل ہے۔

اس فہرست کو ڈویژنل کمشنر جموں کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا جس میں جموں میں روشنی اسکیم سے متعلق معاملات اور سرکاری اراضی پر دیگر غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے نام کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس فہرست کے مطابق کانگریس کے سابق وزیر مولا رام نے جموں کے مارہ گاؤں میں تقریبا 15 کنال اراضی کی تجاوزات کی ہے۔

اسی طرح ستیش کمار جو کانگریس کے سابق راجیہ سبھا رکن کے بیٹے ہیں نے روشنی اسکیم کے تحت جموں کے مارچ (لیلیال) گاؤں میں 65 کنال خریدی ہیں۔

اس فہرست میں سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے نائب صدر اعجاز خان کے رشتے دار بھی شامل ہیں۔ شعیب اور اورس جن کا ذکر خان کے رشتہ داروں کے طور پر کیا جاتا ہے، نے روشنی اسکیم کے تحت 56 کنال 16 مرل حاصل کیے۔

جموں و کشمیر اسٹیٹ لینڈ (قبضہ کرنے والوں کے لئے ملکیت کے حق میں جانے والا) ایکٹ 200 جسے عام طور پر روشنی ایکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کو 2001 میں فاروق عبد اللہ حکومت کے دور میں نافذ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل محبوبہ مفتی کی زیرقیادت پی ڈی پی آفس، نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور رکن پارلیمان فاروق عبد اللہ اور ان کے بیٹے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا نام جموں میں تجاوزات والی ریاستی اراضی کی فہرست میں شامل تھا۔

مبینہ روشنی گھوٹالہ میں جو دیگر نام سامنے آئے ہیں ان میں سابق وزیر خزانہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما حسیب درابو اور ان کے کنبہ کے اراکین، ممتاز کاروباری شخصیات اور کانگریس کے رہنما کے کے آملا اور اس کے کنبہ کے اراکین، سینئر ریٹائرڈ سی ایس رینک کے آئی اے ایس افسر محمد شفیع پنڈت شامل ہیں۔

اسی طرح روشنی کے علاوہ دیگر تجاوزات والی سرکاری اراضی میں شامل سیاستدانوں کے ناموں میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما سید اخون، ہارون چودھری، سابق وزیر برائے سجاد کیچلو، سابق کانگریس رہنما اور ایڈووکیٹ جنرل اسلم گونی، سابق چیئرمین جے کے بینک ایم وائی خان اور کانگریس کے سابق وزیر عبدالمجید وانی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details