نذیر احمد یتوں کی ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی میں شامل سرینگر:ڈیمو کریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ اور سابق مرکزی وزیر و جموں و کشمیر وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت کو یونیفارم سول کوڈ نافز کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اسکے ساتھ مختلف مزاہب کے ماننے والوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا اسان نہیں ہے جتنا دفعہ 370 کو کالعدم قرار دینا تھا۔
اازاد نے آج سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات کی۔ اس موقعے پر ضلع بڈگام کے چاڈورہ بلاک سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے سابق لیڈر نذیر احمد یتو نے اپنے درجنوں کارکنان کے ہمراہ غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیمو کریٹک پروگریسو آزاد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے نذیر احمد یتو مختلف پارٹیوں میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقعے پر ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی لیڈران میں تاج محی الدین غلام احمد سروری کے علاوہ غلام نبی بٹ موجود تھے۔
غلام نبی نے نذیر احمد یتو کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر پھولوں سے استقبال کیا اس دوران اپنے مختصر خطاب میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ ہماری پارٹی وہ پارٹی نہیں جو دیگر پارٹیوں کی طرح دوسروں کے سہارے اپنا مقصد پورا کرتی ہے جیسا کہ کانگریس سرکار نے کیا ہے۔
نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد از جلد انتخابات منعقد کئے جانے چاہئیں کیونکہ کسی بھی جمہوری نطام میں عوام کی رائے کے بغیر حکومت مسلط نہیں کی جاسکتی۔ انہونں نے گورنر انتظامیہ کی جانب سے اراضی سے محروم لوگوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا لیکن یہ بھی بتایا کہ زمین صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملنی چاہئے، کسی دوسری ریاست سے اائے لوگوں کو یہ زمین نہیں دی جانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Rally in Anantnag بی جے پی عوام دوست پارٹی ہے، صدیق خان