راجوری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری اور پونچھ میں واقع جنگلوں میں گرمیوں کے موسم شروع ہوتے ہی آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے لگتے ہیں جس کی وجہ سے جنگلوں میں ہزاروں کی تعداد میں پیڑ بودوں کو نقصان ہوتا ہے۔ Forest fires in Rajouri, Poonch
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنگلوں میں رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعات بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنگلات کو اپنی زد میں لے لیتے ہیں جس سے راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن کے جنگلات کے ساتھ ساتھ سرحدی ضلع پونچھ کے جنگلات کو بھی کافی نقصان پہنچتا ہے۔