گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع فارسٹری کالج کے فیکلٹی کے طلباء و طالبات نے محکمہ جنگلات میں رینج افسر کی بھرتی عمل میں قابلیت میں ترمیم کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے کالج کے مین گیٹ میں تالہ بھی لگا دیا۔ دراصل محکمہ جنگلات نے حال میں ایک سرکیولر نکالا جس میں انہوں نے محکمہ محکمہ جنگلات میں رینج آفسر جو کہ ایک گیزٹیڈ پوسٹ ہے، کی بھرتی کے لیے الیجبلٹی میں ترمیم کر کے اس زمرے میں بی ایس سی اور بی ٹیک کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلیول سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنہامہ گاندربل میں قائم فارسٹ فیکلٹی طالب علموں میں اپنے مستقبل کو لیکر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس کے بعد طالب علموں نے اس فیصلے کی مخالفت کر کے احتجاج کیا اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور کالج کے مین گیٹ کو بھی بند کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ اُن کے مستقبل کو اندھیروں غرق کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار سال تک صرف فارسٹ سے متعلق تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اگر اس بھرتی عمل میں تبدیلی کر کے بی ایس سی اور بی ٹیک کو شامل کیا گیا تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔