جموں و کشمیر میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے ایڈیشنل سکریٹری سبھاش سی چھبر نے حکومت کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا کہ ' اضافی اقدار اور اس میں درج کردہ اصولوں کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانے کے لیے آئین کو تیار کرنے والوں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منایا جارہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' اس سال آئین کو اپنانے کی 70 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔سرکاری دفاتر سمیت تمام ادارے صبح 11 بجے آئین کے تعلق سے پیش کی گئی دستاویزات پڑھیں گے اس کے بعد بنیادی فرائض کی پاسداری کا وعدہ کیا جائے گا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، محکموں کے سربراہان اور پولیس کے تمام سربراہان کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام افسران مذکورہ آئین کو پڑھیں۔