اردو

urdu

ETV Bharat / state

فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت 10 روزہ آئس ہاکی تربیتی کیمپ کرگل میں اختتام پزیر - سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر

ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کرگل کے زیر  اہتمام 10 روزہ آئس ہاکی تربیتی کیمپ  آئس ہاکی رنک بیاماتھنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت 10 روزہ آئس ہاکی تربیتی کیمپ کرگل میں اختتام پزیر
فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت 10 روزہ آئس ہاکی تربیتی کیمپ کرگل میں اختتام پزیر

By

Published : Feb 17, 2020, 11:53 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:39 PM IST

واضح رہے اس تربیتی کیمپ کو جے اینڈ کے بینک کرگل نے بھی تعاون دیا تھا۔ تربیتی کیمپ کے دوران پچاس انڈر 14 اور17 لڑکوں اور لڑکیوں کو فٹ انڈیا انیشی ایٹو کے تحت خصوصی توجہ کے ساتھ آئس ہاکی کی مہارت کی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرگل غلام محمد مہمان خصوصی تھے۔

اس دوران اے ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف دیہاتوں میں پانی کے ذخائر اس طرح تعمیر کیے جانے چاہئیں کہ آئس ہاکی کے جذبے رکھنے والے بچے انہیں موسم سرما میں پریکٹس کرنے کے طور استعمال کرسکیں۔

انہوں نے محکمہ کھیل کرگل سے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ذخائر کی نشاندہی کریں جو کثیرالمقاصد طریقوں سے تیار ہوسکیں۔

اس دوران تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے بچوں کو اسناد سے نوازا گیا۔جبکہ اس موقع پر موجود دیگر افراد جن میں چیف پلاننگ آفیسر کرگل عبدل ہادی ، کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بینک کرگل ڈورجے انگچوک ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر کرگل محمد حسین رہنما ، ایس ایچ او کرگل اور دیگر متعلقہ افسران اور شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details