اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہندواڑہ میں پانچ سمگلر گرفتار - Five smugglers arrested in Handwara

کشمیر پولیس نے ہندوارہ میں پانچ ڈرگ پڈلر کو گرفتارکرکے 100 گرام براؤن شوگر اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی ضبط کیے ہیں۔

کشمیر پولیس نے ہندوارہ میں پانچ ڈرگ پڈلر کو گرفتارکرکے 100 گرام براؤن شوگر اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی ضبط کی ہے
کشمیر پولیس نے ہندوارہ میں پانچ ڈرگ پڈلر کو گرفتارکرکے 100 گرام براؤن شوگر اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی ضبط کی ہے

By

Published : Sep 5, 2020, 11:40 PM IST

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں پولیس منشیات کے غیر قانونی استعمال کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی میں جاری رکھتے ہوئے ہندوارہ سے آج پانچ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک معتبر معلومات کی بنیاد پر پولیس تھانہ کرالہ گنڈ پولیس پارٹی نے راسری پورہ بدھر دیہات میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

واضح رہے کہ ان کی شناخت بلال احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈار ساکنہ بدھر پائین، فروز احمد پنڈت ولد علی محمد پنڈت ساکنہ لنگیٹ، آصف منظور میر ولد منظور احمد ساکنہ لنگیٹ، ریاض احمد لون ولد ایاز ساکن بدرپائین اور مشتاق احمد بٹ ولد غلام رسول کے بطور ہوئی ہے۔

کشمیر پولیس نے ہندوارہ میں پانچ ڈرگ پڈلر کو گرفتارکرکے 100 گرام براؤن شوگر اور ڈھائی لاکھ روپے نقدی ضبط کی ہے

گرفتار افراد کی زاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 100گرام بروان شوگر اور دو لاکھ 65 ہزار روپے نقدی برآمد کیے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ پولیس کی ان کوششوں کو عوام الناس نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوارہ پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے متعلق تمام معلومات کو شیئر کرنے میں تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details