اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں کورونا کے پانچ نئے معاملے - شمالی کشمیر نیوز

بانڈی پورہ کے کلوسا ناتھ پورہ علاقے میں آج کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد سے پورے علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ میں کورونا کے پانچ نئے معاملے
بانڈی پورہ میں کورونا کے پانچ نئے معاملے

By

Published : Apr 3, 2021, 7:08 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے کلوسا ناتھ پورہ علاقے میں آج کورونا کے پانچ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا سے ایک شخص کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کردیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کلوسا ناتھ پورہ اور جان محلہ میں کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آئیں ہیں اور ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ہے، اس واقعے کے بعد سے کورونا سے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'مذکورہ مائیکرو کنٹینمنٹ زون کے 100 میٹر اندر سخت پیرامیٹر کنٹرول ہوگا۔

اس تعلق سے چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ نے بتایا کہ 'نئے معاملات کی تلاش اور ان کے رابطے میں آئے 100 افراد کے نمونے لیے جائیں گے۔ ایس او پی کے مطابق سروس فراہم کرنے والے اور دیگر کمزور افراد کے بھی نمونے لیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details