اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: ذہنی امراض سے متعلق ورکشاپ

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کے ذریعے ذہنی امراض سے متعلق پنج روزہ ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ذہنی امراض سے متعلق ورکشاپ
ذہنی امراض سے متعلق ورکشاپ

By

Published : Jan 5, 2020, 11:07 AM IST

خیال رہے کہ اس پروگرام کو نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت منعقد کیا گیا۔

ذہنی امراض سے متعلق ورکشاپ، دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر ذہنی و ماغی صحت سے متعلق پرائمری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرز کے پنچ روزہ ورکشاپ کا اختتام چیف میڈیکل آفس اودھم پور میں ہوا۔

ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے خاص طور سے ضلع کے دور دراز کے علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز کو مقامی باشندوں کی دماغی صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔

ورکشاپ میں ضلع کے مختلف حصوں کے 25 سے زائد ڈاکٹرز نے حصہ لیا۔

ورکشاپ میں حصہ لینے والے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ 'اس ورکشاپ سے وہ معمولی ذہنی و دماغی بیماری کی شروعاتی علامتوں سے پتہ لگا سکتے ہیں اور ابتدائی مرحلوں میں اس کا علاج شروع کر سکتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'انہیں اس ضمن میں اچھی جانکاری ملی ہے، اب وہ اس جانب بھی مزید توجہ دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details