رامبن میں پانچ روزہ یوم جمہوریہ تقریبات کا اختتام رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بٹوٹ میں فوج کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر پانچ روزہ تقریبات آج گورنمنٹ مڈل اسکول دھرمونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔بھارتی فوج کے اعلیٰ عہدیدروں کے ساتھ مقامی باشندوں میں اس کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔
پہاڑی ضلع رامبن کے بٹوٹ میں فوج کی جانب سے یوم جمہوریہ پانچ روزہ تقریبات آج گورنمنٹ مڈل اسکول دھرمونڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مختلصر تقریب کے دوران طلباء کی جانب سے حب الوطنی کے حوالے سے نغمے اور اشعارپیش کئےگئے۔تقریب کو لے کرمقامی باشندوں کے درمیان جوش و خروش پایا گیا۔ڈپٹی کمانڈر، کاؤنٹر انسرجنسی فورس CIF(D)، بریگیڈیئر سنیل کمار ساؤل نے مہمان خصوصی تھے۔
کمانڈنگ آفیسر، کرنل سدیپتو رائے، مقامی سرپنچ، دیویندر سنگھ اور ZEO، بٹوٹے، سکھ دیو سنگھ بھی دیگر افسران موجود تھے۔24 جنوری سے شروع ہونے والے پچھلے پانچ دنوں کے دوران فوج نے اسکول کے طلباء کے لئے ڈرائنگ ، مضمون، شاعری، فوجیوں پر کارڈ رائٹنگ، بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ مقابلوں کا انعقاد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:South kashmir Girl Awarded ’حنایہ نثار‘ لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل
ان مقابلوں کے فاتح کو مہمان خصوصی بریگیڈیئر ایس کے ساؤل کرنل سدیپتو رائے، سرپنچ دیویندر سنگھ اور زیڈ ای او سکھدیو سنگھ نے انعامات سے نوازا گیا۔ طلبہ نے فوج کی جانب سے اس قسم کے پروگرام کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس مواقع پرچریگیڈیئر ساؤل نے بھی میڈیا والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کئے جائیں گے۔